صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے اہلی وطن کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرتے
ہوئے ملک کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک بنانے کا عہد کرنے کی اپیل کی
ہے۔صدر جمہوریہ نے نئے سال کے موقع پر آج یہاں اپنے پیغام مبارک باد
میں کہا میں ہندوستان اور بیرونی ممالک میں رہنے والے اپنے تمام ہندوستانیوں
کو دل کی گہرائی سے نئے سال کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
مسٹر مکھرجی نے آرزو کی کہ نیا سال ہمارے باوقار ملک کے لئے ترقی اور خوشحالی لائے۔